بختاور کی 27 ویں سالگرہ پر دوستوں کارکنوں اور عوام کی مبارکباد

بختاور کی 27 ویں سالگرہ پر دوستوں کارکنوں اور عوام کی مبارکباد
بختاور کی 27 ویں سالگرہ پر دوستوں کارکنوں اور عوام کی مبارکباد

  

کراچی ( صباح نیوز)سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی 27 ویں سالگرہ پر دوستوں ، پارٹی کارکنوں اور عوام کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات کا تانتا بندھا رہا ، موبائل فون ، فیس بک ، ٹوئٹر اور تہنیتی کارڈز کے ذریعے کارکنوں ، بختاور بھٹو کے دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پیغامات ارسال کئے۔

صبح سے شام تک موصول ہونے والے ان گنت پیغامات اور گفٹس کی وجہ سے بلاول ہاﺅس میں تحائف اور پھولوں کے ڈھیر لگ گئے۔ بختاور بھٹو زراری نے اپنی سالگرہ کی خوشیوں میں شریک ہونے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی شہید والدہ کے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کراچی