مسلم ممالک کے تارکین پر مجوزہ پابندی: ایرانی اداکارہ ترانہ نے احتجاجاً آسکر ایوارڈ کا بائیکاٹ کر دیا

مسلم ممالک کے تارکین پر مجوزہ پابندی: ایرانی اداکارہ ترانہ نے احتجاجاً آسکر ...
مسلم ممالک کے تارکین پر مجوزہ پابندی: ایرانی اداکارہ ترانہ نے احتجاجاً آسکر ایوارڈ کا بائیکاٹ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ایرانی فلم ”داسیلزمین“ کی اداکارہ ترانہ علی دوستی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمان تارکین پر پابندی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوارڈ کا بائیکاٹ کر دیا۔ 33 سالہ اداکارہ نے ٹویٹ کیا ٹرمپ کی جانب سے ایرانیوں کیلئے ویزے کی پابندی نسل پرستانہ ہے، یہ ثقافتی تقریب ہو یا نہ ہو میں ”اکیڈمی ایوارڈز 2017“ میں شرکت نہیں کرونگی۔ مبینہ طور پر ٹرمپ شام، عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، یمن کے شہریورں پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اے بی سی نیوز کے مطابق پابندی کے منصوبے کی وجہ مسلم ممالک ہونا نہیں ہے بلکہ ان ملکوں میں دہشت گردی کا ہونا ہے۔ ”داسیلزمین“ کو ایرانی فلم میکر اصغر فرہادی نے تیار کیا ہے۔ فلم کو غیرملکی زبان کی بہترین فلم کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ فرہادی نے 2012ءمیں ”اے سپریشن“ نامی فلم پر بھی آسکر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

مزید :

تفریح -