”پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی انتشار والی سوچ ہے“مریم اورنگزیب

”پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی انتشار والی سوچ ہے“مریم ...
”پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی انتشار والی سوچ ہے“مریم اورنگزیب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی انتشار والی سوچ ہے ،ایک وقت ایسا تھا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے باہر سے حملہ کیا اور کل انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا۔وہ سب اس لئے کررہے ہیں کیونکہ وہ عدالت میں اپنے آپ کو ہارتا ہوا دیکھ رہے ہیں ،پورے وثوق سے کہہ رہی ہوں کے وہ سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں۔پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ مخالفین مریم نواز سے خوفزدہ ہیں،ان کو پتہ ہے کہ 2018 ءمیں بھی یہ مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتے

۔ایک شخص کی ذہنی حالت پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔عمران خان نواز شریف کے کسی کرپشن کیس کو سامنے لے آئیں ان کو کھلا چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ تو اپنا جواب نہیں دے رہے ہیں،کے پی کے احتساب کمیشن کو تالا لگا کر کرپشن کرنے والوں کو سہولت دینے کیلئے مثال قائم کی گئی ہے۔ہم سچائی پر مبنی سیاست کرتے ہیں اور جھوٹی سیاست دفن ہوچکی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں۔آج اسحاق ڈار کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کی معیشت کو آگے لیکر جارہے ہیں۔قبل ازیں پانامہ کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید : قومی