پی آئی اے اور ترکش ائیرلائنز کے درمیان منسلک پروازوں میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا

پی آئی اے اور ترکش ائیرلائنز کے درمیان منسلک پروازوں میں تعاون بڑھانے کا ...
پی آئی اے اور ترکش ائیرلائنز کے درمیان منسلک پروازوں میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) اور ترکش ائیر لائنز کے درمیان یکم فروری 2017ءسے منسلک پروازوں میں ایک دوسرے کے مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچانے میں تعاون بڑھانے کیلئے معاہدہ ہو گیا ہے۔

”کبھی کسی لیڈر کی اس طرح تلاشی نہیں ہوئی ،پہلی بار ہورہا ہے کہ سپریم کورٹ حکمرانوں کی تلاشی لے رہی ہے“عمران خان

دونوں ائیر لائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد ترکش ائیر لائنز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ” اس معاہدے سے مسافروں کو پاکستان سے ترکی یا دیگر ممالک میں سفر کے دوران مزید بہتر روابطہ اور بغیر رکاوٹ کے سفر کا موقع ملے گا۔“

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منسلک پروازوں میں تعاون بڑھانے کے اس معاہدے کے تحت ترکش ائیر لائن اب اپنے کوڈ اور فلائٹ نمبرز کے ذریعے پی آئی کی کراچی اور اسلام آباد سے دبئی، ابو ظہبی، اور مسقط جبکہ لاہور سے دبئی اور ابوظہبی جانے والی پروازوں کی مارکیٹنگ کر سکتی ہے۔

اسی طرح اس معاہدے کے تحت اب پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) اپنے کوڈ اور فلائٹ نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے استنبول سے آگے اٹلانٹا، جوہانسبرگ، ایتھنز، ایمسٹرڈیم، تاشقند، ماسکو، میامی، بوسٹن، ہوسٹن، واشنگٹن، لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور شکاگو جانے والی پروازوں کی ٹکٹیں فروخت کر سکتی ہے۔

سلو اوور ریٹ، اظہر علی کو ایک ون ڈے میچ کیلئے معطل کر دیا گیا، میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈ ہلڈنبرانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”کوڈ شیئر میں توسیع تجارتی تعلقات میں فروغ کا سبب بنے گی اور دونوں ائیر لائنز کے مسافروں کیلئے یکساں مفید ثابت ہو گی۔ہم مستقبل میں مزید تجارتی راہیں دریافت کرنا بھی جاری رکھیں گے۔“

مزید : بزنس /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...