میری ذمہ داری ہے قوم کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کروں تاکہ روشن پاکستان کی تعمیر کر سکیں : وزیر اعظم نوازشریف

میری ذمہ داری ہے قوم کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کروں تاکہ روشن پاکستان کی ...
میری ذمہ داری ہے قوم کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کروں تاکہ روشن پاکستان کی تعمیر کر سکیں : وزیر اعظم نوازشریف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اورقوم کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ملکر لائحہ عمل بنانا ہے ۔ہمارے مستقبل کا دارومدار سائنس اور ریاضی پر ہے ۔ریاضی اور سائنس ہمارے لیے اجنبی اصلاحات نہیں ۔ گزشتہ ادوار میں نوجوانوں کو نوکریوں کے خواب دکھائے گئے مگر اب ہمارے خواب نوکریوں تک محدود نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے قومی اور علاقائی مارکیٹ کو لیڈ کریں ۔

اسلام آباد میں”21ویں صدی کا مضبوط پاکستان “کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دنیا میں جہالت کا اندھیرا کم کرنے کیلئے نبی پاک ﷺ کا ظہور ہوا اور پوری دنیا میں نور پھیلا ۔ آج ہم پاکستان کی آزاد فضاءمیں سانس لے رہے ہیں ،ہمارا تہذیبی ورثہ ہزاروں سالوں پر محیط ہے ۔اگر ہمارا کام کرنے کا طریقہ سائنسی اصولوں پر نہیں ہو گا تو ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے اور ہماری معیشت آگے نہیں بڑھ سکے گی ۔علم کی روشنی پاکستان سمیت دنیابھرکومنور کرےگی.

وزیرا عظم کے وکیل نے میاں شریف کی جائیداد کی تقسیم اور تحائف کی تفصیلات کیلئے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کر لی

وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ ڈیوس میں میری ملاقات مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور علی باباکے بانی سے ہوئی ۔ اس وقت پوری دنیا میں ریاضی اور سائنس کا چرچہ ہے اور لوگ جدت کے اصولوں پر کام کرنے میںلگے ہوئے ہیں اور آنے والے وقت میں معاشی میدان میں بہت سخت مقابلہ ہو گا۔ بطور وزیراعظم میری زمہ داری ہے کہ اپنی قوم کے بچوں کوجدید تعلیم سے آراستہ کروں تاکہ یہ روشن پاکستان کی تعمیر کر سکیں ۔

پی آئی اے اور ترکش ائیرلائنز کے درمیان منسلک پروازوں میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا

انہوں نے مزید کہا کہ جہالت کے اندھیروں سے نکل کر علم کی روشنی کا تصور اسی سورت ممکن ہے جب ہمارے بچے اسی تعلیم حاصل کر سکیں جو جدید ضروریات کے مطابق ہو کیونکہ جہالت کے اندھیروں سے نکلنے کیلئے معیاری تعلیم ضروری ہے۔ علم کےحصول سےہی جہالت کےاندھیروں سےنکلناممکن ہے.

انہوں نے تقریب میں موجود گلوکار شہزاد رائے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی بات ہے شہزاد رائے جتنا میوزک میں دلچسپی لیتے ہیں اتنا ہی تعلیم میں بھی لیتے ہیں ۔تاریخ میں کئی عظیم مسلم سائنسدان اورموجدگزرےہیں.

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...