آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری،بابر اعظم ترقی پاکر 10 ویں نمبر پر آگئے

آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری،بابر اعظم ترقی پاکر 10 ویں نمبر پر آگئے

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔پاکستان کے بلے باز بابر اعظم 5 درجے ترقی پاکر دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کیجاری کردہ رینکنگ میں محمد حفیظ آل راؤنڈ ر کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 2 درجے ترقی پاکر پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں۔آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم ریکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے،جنوبی افریقہ دوسرے،بھارت تیسرے جبکہ پاکستان بدستور آٹھویں پوزیشن پر ہے۔یاد رہے آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان کو بری طرح شکست دیکر دونوں سیریز اپنے نام کی تھی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...