مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹانے کی عدالتی مہلت ختم

مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹانے کی عدالتی مہلت ختم
مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹانے کی عدالتی مہلت ختم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کی مہلت ختم ہو گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کو عہدے سےہٹانے کے حوالے سے سندھ حکومت کو آج دوپہر 1بجے کی مہلت دی تھی جس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔ سندھ حکومت کی جانب سے تاحال مرتضیٰ وہاب کو ہٹانے کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔

وزیرا عظم کے وکیل نے میاں شریف کی جائیداد کی تقسیم اور تحائف کی تفصیلات کیلئے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کر لی

سندھ ہائی کورٹ نے مرتضیٰ وہاب کو ہٹانے کے حوالے سے سندھ حکومت کو حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو چیف سیکرٹری سندھ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک مشیر قانون کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور نہ ہی اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی گئی ہے ۔

مزید : کراچی