’’پیوٹن سے ہوشیاررہیں‘‘برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر کو مشورہ

’’پیوٹن سے ہوشیاررہیں‘‘برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر کو مشورہ

فلاڈلفیا(صباح نیوز)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہوشیار رہیں۔امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے اراکین کانگریس سے خطاب کے دوران تھریسا مے نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتی ہیں کیونکہ دونوں ممالک مل کر دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو روسی صدر پیوٹن سے ہوشیار رہنے کی نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور امریکی عوام نے ٹرمپ کو منتخب کرکے تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے۔ برطانیہ بھی یورپی یونین سے نکل کر نئی شناخت بنارہا ہے۔ امریکا اور برطانیہ مل کر دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ لندن کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدے کرنا چاہتی ہے جو دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے۔تھریسا مے نے داعش کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لانے کی اپیل کی اور کہا کہ غیر ضروری جنگوں کے باعث دنیا کو نقصان ہوا، مزید ناکام جنگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...