نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاہدہ پنجاب حکومت کے 2افسر روس روانہ

نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاہدہ پنجاب حکومت کے 2افسر روس روانہ
نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاہدہ پنجاب حکومت کے 2افسر روس روانہ

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب کی جانب سے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے روس کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کیلئے پنجاب کے دو اعلیٰ افسر گزشتہ روز روس روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق نئے ہیلی کاپٹر کی قیمت ڈیڑھ ارب روپے ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر مدثر ریاض ملک اور سیکرٹری معدنیات و کان کنی ڈاکٹر ارشد محمود کو روسی حکومت کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے فائنل کنٹریکٹ سائن کرنے کیلئے روس روانہ کر دیا گیا ہے۔

”پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی انتشار والی سوچ ہے“مریم اورنگزیب

مذکورہ افسر کنٹریکٹ سائن کرنے کے بعد 3 فروری کو وطن واپس آئیں گے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسروں کی بیرون ملک روانگی کیلئے این او سی جاری کیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کیلئے ہیلی کاپٹر کی خریداری سے متعلق باقاعدہ طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر ارشد محمود اور مدثر ریاض ملک کے علاوہ چیف پائلٹ کرنل ریٹائرڈ صفدر حسین اور فلائٹ انجینئر لیفٹیننٹ کرنل ناصر محمود بھی شامل ہیں۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...