شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ابھی بھی ایک خواب لگتا ہے،فلم ”رئیس“ کی کامیابی سے بہت خوش ہوں:ماہرہ خان

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ابھی بھی ایک خواب لگتا ہے،فلم ”رئیس“ کی کامیابی ...
شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ابھی بھی ایک خواب لگتا ہے،فلم ”رئیس“ کی کامیابی سے بہت خوش ہوں:ماہرہ خان

لاہور (ا ین این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں نے ہمیشہ ہی بالی ووڈ کومتاثر کیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے والے اکثرفنکاروں کو تنقید کانشانہ بنایا جاتا ہے اوربلاوجہ انہیں ملک دشمن بھی قراردیدیا جاتا ہے، جوسراسرغلط ہے۔ کیونکہ ہم لوگ تصویر کا صرف ایک رخ دیکھتے ہیں اوردوسرا نظرآبھی جائے تواس سے نظریں چراتے ہیں، جودرست نہیں ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ بالی ووڈ دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری ہے اوروہاں ہرروزکی ایوریج کے حساب سے دوسے تین فلمیں نمائش کے لیے پیش ہوتی ہیں۔ وہاں پرفنکاروں، گلوکاروں اورشاعروں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگرپاکستانیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاتا ہے توضروراس میں کوئی بات ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ میں کام کرنا ابھی بھی ایک خواب لگتا ہے اور میں فلم کی کامیابی سے بہت خوش ہوں۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...