3اسلامی تنظیموں کا سعودیہ و پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے پر اتفاق

3اسلامی تنظیموں کا سعودیہ و پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک )رابطہ عالم اسلامی، اسلامک ریلیف آرگنائزیشن اور تحریک دفاع حرمین شریفین نے حرمین شریفین اورپاکستان کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے پراتفاق کیاہے اورکہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کولاحق خطرات کے خلاف عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی ،دہشت گردی ،فرقہ واریت ،انتہاپسندی کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ،ڈونلڈٹرمپ مسلمانوں کے خلاف اقدامات کرکے انتہاپسندی کوہوادے رہے ہیں ،کشمیر،فلسطین سمیت امت مسلمہ کے تمام تنازعات کے حل کے لیے پوری دنیامیں آوازبلندکی جائے گی۔

ضروری ہواتوپاکستانی, افغان اور سعودی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دینگے:امریکی صدر

ان خیالات کااظہاررہنماﺅں نے تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام منعقدہ رابطہ عالم اسلامی کے وفدکے اعزازمیں دیئے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبداللہ الزید،وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف ،تحریک دفاع حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل مولانافضل الرحمن خلیل ،جماعۃ الدعوة کے سربراہ حافظ سعید،سردارعتیق ، ڈاکٹرحسن بن درویش ، حافظ عبدالکریم ،اورنگزیب فاروقی ،خادم ڈھلوں ،صغیرچغتائی ،امتیازعباسی ،عطا اللہ شہاب ،نذیرفاروقی ،ظہورعلوی ،تاجررہنما شرجیل میر،کاشف چوہدری ،اجمل بلوچ ،نواب آف کالاباغ ،حافظ صدیق ،مولاناحامدالحق ،زمردخان ،ڈاکٹرجمال ناصر،قاری یعقوب شیخ ودیگرنے شرکت کی۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...