عائشہ ممتاز کو اینٹی کرپشن نے کلین چٹ دے دی

عائشہ ممتاز کو اینٹی کرپشن نے کلین چٹ دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) ایماندار لیڈی افسر عائشہ ممتاز کی فتح، اینٹی کرپشن نے کلین چٹ دے دی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ عائشہ ممتاز کے خلاف نہ کو ئی ثبوت مل سکا اور نہ کوئی درخواست آئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ عائشہ ممتاز کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا، انکے خلاف کوئی درخواست اور ثبوت بھی نہیں ہیں۔ عائشہ ممتاز کو دفتر بلا کریقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انکے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی وہ جس محکمے میں بھی تعینات ہیں اپنا کام ایمانداری سے جاری رکھیں۔

زرداری نے امریکہ میں قیام بڑھا دیا، طبی معائنہ اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کرینگے

وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایماندار افسر کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ کارروائی صرف فوڈ اتھارٹی کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر اور کرپشن میں ملوث دیگر عملہ کے خلاف جاری ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...