روزنامہ پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں,بل بتوڑی بچوں کے سٹیج ڈرامے میں اداکاری کریں گی

روزنامہ پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں,بل بتوڑی بچوں کے سٹیج ڈرامے میں ...

لاہور(ویب ڈیسک)روزنامہ  پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں،اداکارہ نصرت آرا کو سٹیج ڈراموں میں اداکاری کے لیے کام مل گیا ,بل بتوڑی بچوں کے سٹیج ڈرامے میں اداکاری کرینگی۔بتایاگیاہے کہ سینئراداکارہ اوررکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے آرٹس کونسل اورپنجاب حکومت کے تعاون سے اپنی این جی اوڈریم ویلفیئرسوسائٹی کے زیر اہتمام الحمراکلچرل کمپلیکس میں بچوں کیلئے ہفتہ وارڈرامہ شروع کرنے کافیصلہ کیاہے جسکی ہدایات اداکارہ رضیہ ملک دینگی۔ڈرامے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جسے اگلے ماہ سے پیش کردیا جائیگا اس حوالے سے کنول نعمان نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے میں تفریح کیساتھ ساتھ اصلاحی پہلوﺅں کوبھی مدنظررکھاگیاہے جس میں نصرت آراکوایک اہم کردارمیں کاسٹ کیاگیاہے ڈرامہ ہراتوارکوپیش کیاجائیگا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...