امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کیخلاف انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی

امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کیخلاف انسانی حقوق کمیشن میں درخواست ...
امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کیخلاف انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(این این آئی)مریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کے خلاف آزادی سلب کا الزام عائد کردیا گیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الزام جے ایف کے ایئرپورٹ پر سہولت فراہم کرنیوالی کمپنی کے مسلمان ملازمین نے عائد کیا، یہ کمپنی جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر مسافروں کو وہیل چیئرکی سہولت فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے خلاف درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کمپنی نماز کا وقفہ نہیں دیتی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی امتیاز ثابت ہونے پر کمپنی پر ڈھائی لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی