بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی کی امریکیوں کی آﺅ بھگت ،عرب شہزادہ نظر انداز کئے جانے پر ناراض
نئی دہلی( ویب ڈیسک)بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی کی امریکیوں کی آﺅ بھگت جبکہ مہمان خصوصی عرب شہزادہ نظر انداز کئے جانے پر ناراض ہوگئے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا یوم جمہوریہ جمعرات کے روز دہلی میں منایا گیا بھارت کے یوم جمہوریہ کے اس پروگرام میں امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی پینٹاگون کے 1300سے زائد اعلیٰ اہلکاروں نے بھی شرکت کی ہے۔ یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی کے برابر امریکی حکام کو پروٹوکول دیا گیا ہے۔
’’پیوٹن سے ہوشیاررہیں‘‘برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر کو مشورہ
بتایا گیا ہے کہ دہلی میں متعین امریکی سفیر کے علاوہ امریکی ملٹری اتاشی اور سفارت خانے کے 99فیصد سٹاف نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے پروگرام میں شرکت کی ہے اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوران پروگرام امریکی اہلکاروں سے ملتے رہے اور بار بار امریکی حکام سے باتیں کرتے رہے ہیں کہا جارہا ہے نریندرمودی یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی عرب شہزادے کو نظرانداز کرکے امریکیوں کی آﺅ بھگت میں لگے رہے کہا جارہا ہے یو اے ای کے شہزادے نے بھارتی صدر سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ادھر اوڑی سیکٹر کے کمان پوسٹ اور ٹنگڈار سیکٹر میں بھارتی فوج نے پاکستا نی رینجرز کو مٹھائی پیش کی جسکے جواب میں پاکستانی فوج نے بھی بھارتی فوج کو مبارک باد کے ساتھ مٹھائی کا تحفہ بھی دیا۔