پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کا اپنی حکومت کےخلاف احتجاج ، حکومتی جرگہ بھی مسترد

پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کا اپنی حکومت کےخلاف احتجاج ، حکومتی جرگہ بھی مسترد
پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کا اپنی حکومت کےخلاف احتجاج ، حکومتی جرگہ بھی مسترد

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی نے اختیارات کی عدم فراہمی اور حکومت کی جانب سے ”نولفٹ“کرانے پر دوسرے روز بھی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کی بجائے تمام وقت وومن چیمبر میں گزاراجس کیخلاف اتحادی اور اپوزیشن خواتین ارکان نے سپیکرڈائس کا گھیراﺅ کرکے احتجاج کیا اس دوران سپیکر نے سینئر وزیر عنایت اللہ اور تحریک انصاف ارکان کو ناراض خواتین کومنانے کیلئے بھجوایا تاہم خواتین ارکان نے ایوان میں واپسی سے انکار کردیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی 11خواتین ارکان نے حکومت کی جانب سے اختیارات نہ ملنے اوراپنی پارٹی کے صوبائی وزراءاور حکومتی عہدیداروں کی جانب سے ان کے کام نہ کرنے کے خلاف دوسرے روز بھی اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا جس کی وجہ سے ان کی نشستیں دوران اجلاس خالی پڑی رہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے نازیبا الفاظ استعمال کیے ،میں نے کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا بلکہ کسی نے پیچھے سے مجھے مارا:شہریار آفریدی

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...