ناقص بلڈ بیگز کی سپلائی کا سکینڈل سامنے آگیا
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) ابھی لاہور کے ہسپتالوں میں جعلی ہارٹ سٹنٹ کے فروخت کی بازگشت تھمی نہ تھی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں انتہائی ناقص اور دو نمبر بلڈ ٹرانفیوژن سیٹوں کی سپلائی کا سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے، جس پر ایم ایس ڈاکٹر مسز شہناز نسیم نے فوری طور پر ان سیٹوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے اور یہ سیٹ سپلائی کرنے والی لاہور کی ایک فرم کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان سیٹوں کو تبدیل کردیا جائے جن میں خون جم جاتا ہے بصورت دیگر کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
محکمہ صحت کے مطابق تقریباً ایک سال قبل ہسپتال میں ان ڈور مریضوں کو خون دینے کیلئے 10 ہزار بلڈ ٹرانسفیوژن سیٹ لاہور کی ایک فرم کو سپلائی کرنے کا آرڈر دیا گیا تھا جن کی سپلائی پر ان سیٹوں کو ہسپتال کے مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا تو پتہ چلا کہ کئی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کو جب خون کی سپلائی کیلئے یہ ٹرانسفیوژن سیٹ استعمال کئے گئے تو ان مین خون منجمد ہوجاتا تھا اور مریض کو خان کی سپلائی بند ہوجاتی تھی جس پر کئی وارڈوں میں مریضوں کے ورثاءنے احتجاج کیا تو ایم ایس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ان سیٹوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔