بابر اعظم کو آل راؤنڈر بنانے کی تیاری،برسبین میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لیا گیا

بابر اعظم کو آل راؤنڈر بنانے کی تیاری،برسبین میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لیا گیا
بابر اعظم کو آل راؤنڈر بنانے کی تیاری،برسبین میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کو آل راؤنڈر بنانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق بابر اعظم کا باؤلنگ ایکشن برسبین میں لیا گیا ہے۔

قبل ازیں بابر اعظم کا باؤلنگ ایکشن انڈر 19 کرکٹ میں رپورٹ ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق اگر بابر اعظم کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہوجاتا ہے تو ان سے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرائی جائے گی۔یاد رہے بابر اعظم اس وقت آئی سی سی کی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں 5 درجے ترقی پاکر 10 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

مزید :

کھیل -