فیس بک نے مسینجر ایپلی کیشن میں ایسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ بھی مایوس ہو جائیں گے

فیس بک نے مسینجر ایپلی کیشن میں ایسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا کہ جان ...
فیس بک نے مسینجر ایپلی کیشن میں ایسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ بھی مایوس ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اگر آپ سمارٹ فون پر فیس بک مسینجر استعمال کرتے ہیں تو پھر نئے سردرد کیلئے تیار ہو جائیں کیونکہ اب کمپنی نے مسینجر کی ہوم سکرین پر اشتہارات دکھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہواوے نے مختلف سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کر دی، صارفین خوش ہو گئے
ابتدائی طور پر آسٹریلیا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کوسپانسرڈ اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے جس کے بعد اسے بتدریج دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیلا جائے گا۔ کمپنی نے اس اقدام کو عوام اور برانڈز کا میسنجر میں رابطہ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اس ضمن میں مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں مگر یہ ضرور واضح ہو گیا ہے کہ مسینجر ایپ میں زیادہ سے زیادہ اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے جنہیں نظرانداز کرنا بھی ممکن نہیں ہو گا اور صارفین ہمہ وقت کوفت کا شکار رہیں گے۔

پاک فوج نے سب سے شاندار خوشخبری سنا دی، ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا
اس تمام تر معاملے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اشتہارات صرف ہوم سکرین پر تازہ ترین پیغامات اور فیورٹ فرینڈز کے کالم کے درمیان ہوں گے اور کسی دوست کے ساتھ چیٹ کے درمیان نظر نہیں آئیں گے۔ فیس بک نے یہ یقین دلایا ہے کہ وہ صارفین کے ذاتی پیغامات کی معلومات کو انہیں ٹارگٹ اشتہارات کیلئے استعمال نہیں کرے گی۔