ثانیہ مرزا اور ایوین ڈوڈیگ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

ثانیہ مرزا اور ایوین ڈوڈیگ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے
ثانیہ مرزا اور ایوین ڈوڈیگ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین ساتھی ایوین ڈوڈیگ نے آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور ایوین ڈوڈیگ نے آسٹریلین کھلاڑیوں سمانتھا ستوسور اور سیم گروتھ کو 6-4,2-6 اور 10-5 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

ہواوے نے مختلف سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کر دی، صارفین خوش ہو گئے

اس جیت کے بعد ثانیہ مرزا ساتواں گرینڈ سیلم ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک میچ کی دوری پر ہیں۔ ثانیہ اور ایوین کا فائنل میں مقابلہ ایلینا سویتولینا اور کرس یا پھر ایبی گیل پیئرز اور یووان سیباسٹین سے ہو گا، حریف ٹیم کا فیصلہ آج شام ہو جائے گا۔ اس سے قبل کوارٹرز فائنل میں ثانیہ مرزا اور ایوین نے روہن بھوپنا اور گیبریل ڈابروسکی کو شکست دی تھی۔

مزید : کھیل