جیمز بانڈ کی فلموں میں معروف کردار ’کیو‘حقیقی زندگی میں ایک خاتون ہیں، سربراہ برطانوی خفیہ ادارہ

جیمز بانڈ کی فلموں میں معروف کردار ’کیو‘حقیقی زندگی میں ایک خاتون ہیں، ...
جیمز بانڈ کی فلموں میں معروف کردار ’کیو‘حقیقی زندگی میں ایک خاتون ہیں، سربراہ برطانوی خفیہ ادارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے پی پی) برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ جیمز بونڈ کی فلموں میں معروف کردار کیو حقیقی زندگی میں ایک خاتون ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایم آئی سکس کے سربراہ ایلکس ینگر ایک ایوارڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین کو سراہا گیا۔انھوں نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ حقیقت میں ہمارے ادارے میں کیو ایک خاتون ہیں اور وہ آپ سب سے ملنے کے لیے انتظار کر رہی ہیں۔ایلکس ینگر نے کہا کہ ان کے ادارے کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ بہتر سے بہتر لوگوں کو ایم آئی سکس میں نوکریاں دی جائیں لیکن ہمیں بونڈ فلموں کے تاثر سے نکلنا ہوگا۔

انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایم آئی سکس سے تعلق رکھنے والے فرضی کردار جیمز بونڈ کی فلمیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمارا ادارہ حقیقت کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑا ہے لیکن ان فلموں سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایم آئی سکس میں کام کرنے والے افراد کا تعلق صرف ایک خاص طبقے سے ہوتا ہے یا وہ اکسفورڈ یونیورسٹی سے پڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ اس بات کے قطع نظر ان کا پس منظر کیا ہے ہمارے ادارے میں کوئی بھی شخص کام کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ جیمز بونڈ کی فلموں میں کیوخفیہ ادارے میں ٹیکنالوجی کے ماہر کا کردار ہے اور ہمیشہ سے کسی مرد نے اس کردار کو ادا کیا ہے۔