باسکٹ بال پلیئر کی دورانِ کھیل دوسرے کھلاڑی کی انگلی لگنے سے آنکھ نکل آئی

باسکٹ بال پلیئر کی دورانِ کھیل دوسرے کھلاڑی کی انگلی لگنے سے آنکھ نکل آئی
باسکٹ بال پلیئر کی دورانِ کھیل دوسرے کھلاڑی کی انگلی لگنے سے آنکھ نکل آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (صباح نیوز)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری باسکٹ بال کے کھیل کے دوران امریکی کھلاڑی اکل مچل کی آنکھ ایک دوسرے کھلاڑی کی انگلی لگنے کے باعث ان کے چشم خانے سے باہر نکل آئی۔اکل مچل آکلینڈ بریکرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔آنکھ نکل آنے کے بعد اکل مچل تکلیف کے مارے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھے زمین پر گر گئے اور انھیں فورا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے ہسپتال سے طبی امداد لینے کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنی ہتھیلی پر محسوس ہوا کہ میری آنکھ میرے چہرے پر آ گئی ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ یہ تو بہت برا ہوا اور مجھے احساس تھا کہ آنکھ اپنی جگہ پر نہیں ہے اور اس سے میں کچھ دیر کے لیے بہت پریشان بھی ہوا۔24 سالہ اکل مچل نے کہا کہ انھیں شائقین کی آوازیں اور ساتھی کھلاڑیوں کی پریشانی یاد ہے اور ساتھ ساتھ ان کو ایسا لگا کے جیسے وہ اپنی بینائی کھو دیں گے اور ان کا کیرئیر ختم ہو جائے گا۔اکل مچل نے کہا: 'جب میں ایمبولینس میں گیا تو مجھے انھوں نے درد اور آنکھ کی دوا دی اور اس وقت مجھے لگا کہ میری آنکھ اپنی جگہ پر واپس چلی گئی ہے جو کے بہت ہی عجیب سے کیفیت تھی۔ یہ بہت ہی زیادہ حیران کن بات ہے کہ میں آنکھ جھپکنے پر اس قدر خوش تھا۔اکل مچل نے ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اب ان کی بینائی ٹھیک ہے اور وہ بہت جلد میدانِ کھیل میں واپس آجائیں گے۔

مزید :

کھیل -