مکہ مکرمہ میں بیکری مالک نے گاہکوں کی ایمانداری جانچنے کیلئے کیشئر کو نکال کر سیلف سروس شروع کردی
مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مکہ مکرمہ میں بیکری مالک نے لوگوں کی ایمانداری کا امتحان لینے کیلئے کیشئر کی چھٹی کراکے بورڈ لگا دیا جس پر ”جو چاہتے ہیں لے جائیں اور جتنا چاہتے ہیں ادا کریں“تحریر کر دیا ۔
دنیا نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں سی سی ٹی وی کیمروں ، اکاﺅنٹس کی جھنجھٹ اور کیشئر کے نحروں سے تنگ آئے معروف بیکری مال نے اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا اور سیلف سروس کانسپٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے بیکری میں بورڈ آویزاں کیا جس پر لکھا ہوا تھا ”جو چاہتے ہیں لے جائیں اور جتنا چاہتے ہیں ادا کریں“۔اس اقدام کے بعد حیران کن طور پر بیکری مالک کی آمدن میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ۔
بیکری مالک غازی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ اس نے یہ اقدام روٹی خریدنے والے گاہکوں کی ایمانداری معلوم کرنے کیلئے اٹھایا تھا اور لوگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ و ہ اعتبار کے قابل ہیں ۔
غازی نامی اس شخص نے مزید بتایا کہ جو کوئی روٹی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہم اسے مفت ڈبل روٹی فراہم کرتے ہیں اور اگر کسی کے پاس پیسے نہ ہوں تو ہم ایسے افراد سے کہتے ہیں کہ اگلی دفعہ جب وہ آئیں تب پیسے ادا کر دیں ۔ مالک کا کہنا تھا کہ اس نے اس حوالے سے تحریر بھی لکھ کر بیکری میں آویزاں کر رکھی ہے اور پچھلے ڈیڑھ سال کے عرصے میں ثابت ہوا کہ میرا یہ خیال درست تھاکیونکہ یہ تجربہ انتہائی کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ مکہ مکرمہ میں موجود اس بیکری میں شیرمال، ڈبل روٹی، پیسٹریز کے علاوہ بیکری کی مختلف اشیا انتہائی مناسب قیمت میں فروخت کی جاتی ہیں جو گاہکوں میں انتہائی مقبول ہیں۔