جے یو آئی(ف)کے حافظ حسین احمدنے تشویشناک حالت کے باوجود بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی

جے یو آئی(ف)کے حافظ حسین احمدنے تشویشناک حالت کے باوجود بیرون ملک علاج کی ...
جے یو آئی(ف)کے حافظ حسین احمدنے تشویشناک حالت کے باوجود بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی

اسلام آباد/ کراچی (صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے اعلیٰ قیادت کی جانب سے بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی، گردوں کے عارضے کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں کئی کئی گھنٹے ڈائیلسزجاری ہے۔ ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں حافظ حسین احمد کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کئی ماہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں، انہیں کچھ عرصہ قبل کراچی کے ایک ہسپتال میں ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں لا کر آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا علاج کیا، حافظ حسین احمد کے صاحبزادے ظفر حسین بلوچ نے سینئر صحافی نثار علی خان کو بتایا کہ طویل علاج اورگردوں کے ڈائلاسز کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اب بھی وہ ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں۔

دریں اثناء جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت نے کئی بار ان کی عیادت کی اور انہیں علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا کہا مگر حافظ حسین احمد نے یہ کہہ کر اعلیٰ قیادت کی بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی کہ کروڑوں پاکستانیوں کا علاج پاکستان میں ہوتا ہے اور کروڑوں کو ہی یہاں علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں،جہاں پر میرے ملک کے عوام کا علاج ہوتا ہے میں بھی اپنا علاج وہیں سے کراؤں گا ادھر مقامی تنظیموں نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں حافظ حسین احمد کی صحتیابی اور طویل العمری کیلئے دعائیں کی ہیں اور کہا ہے کہ حافظ حسین احمد جے یو آئی سمیت پورے ملک کیلئے سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...