لاہور میں 10 سے 12 سال کے بچوں کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی کا خدشہ

لاہور میں 10 سے 12 سال کے بچوں کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی کا خدشہ
لاہور میں 10 سے 12 سال کے بچوں کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس اداروں کی رپورٹ پر صوبائی دارالحکومت میں 10 سے 12 سال کے بچوں کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی کا خطرہ ظاہرکرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے شہرکنڑ میں تحریک طالبان سوات نے خودکش بمباروں کو تیار کیا ہے جن میں 10 سے 12 برس کے بچے بھی شامل ہیں۔ ان بچوں کو لاہورسمیت دیگر شہروں میں بھیجا جائے گا۔

لاہور کے ابدالی چوک کے قریب دو منزلہ سکول کی عمارت کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں، شہرمیں ججز اورعدالتوں کے باہر بھی سکیورٹی بڑھائی جائے، شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پرناکہ بندی کی جائے، افغان بستیوں میں پولیس اورحساس ادارے مشترکہ سرچ آپریشنز کریں۔

مزید :

لاہور -