قتل کے مقدمہ کی پیروی پر آئے وکلاءگتھم گتھا، کمرہ عدالت میدان جنگ بن گیا، پاکستان بار کونسل کا کارروائی کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قتل کے مقدمہ کی پیروی کیلئے سیشن عدالت میں پیش ہونے والے وکلاءنے اپنی ہی عدالت لگا لی اور معمولی تلخ کلامی پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش ہو گئی جس کے باعث کمرہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔
بابر اعظم کو آل راؤنڈر بنانے کی تیاری،برسبین میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لیا گیا
تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں فریقین کے وکلاءایڈیشنل سیشن جج سعد رفیق کی عدالت میں پیشی پر آئے تھے کہ اس دوران آپس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تو بات ہاتھ پائی تو پہنچ گئی اور وکلاءنے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ کمرہ عدالت میں موجود دیگر ساتھی وکلاءنے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش بھی کی تاہم وہ ناکام رہے۔
ثانیہ مرزا اور ایوین ڈوڈیگ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان بار کونسل کے ممبر اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آ گیا ہے۔ ملوث وکلاءکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بار کونسلوں کے سربراہان کو بلا کر میٹنگ کریں گے جس میں اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمرہ عدالت میں جج سے بدتمیزی اور دست درازی جیسے معاملات کو 30 دنوں میں حل کیا جائے گا۔