واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی، ایسی تبدیلیاں آ گئیں کہ صارفین خوشی سے جھوم اٹھے

واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی، ایسی تبدیلیاں آ گئیں کہ صارفین خوشی سے ...

اہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ نے آئی فون استعمال کرنے والے افراد کیلئے ایک ایسی اپ ڈیٹ جاری ہے جس کے باعث صارفین انتہائی خوش ہو گئے ہیں۔

فیس بک نے مسینجر ایپلی کیشن میں ایسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ بھی مایوس ہو جائیں گے

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی کو واٹس ایپ کے ذریعے پیغام، تصویر یا ویڈیو بھیجتے ہیں لیکن بعد میں دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ سلو انٹرنیٹ کنکشن کے باعث وہ پیغام تو گیا ہی نہیں، لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ واٹس ایپ نے ایک ایسی اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے باعث اب خراب انٹرنیٹ کنکشن کے باعث نہ جانے والا پیغام انٹرنیٹ کنکشن بہتر ہوتے ہی خودبخود چلا جائے گا اور اسی طرح تصاویر اور ویڈیو بھی چلی جائیں گی۔اس سے قبل آئی فون پر واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا جانے والے پیغام کی ناکامی کی صورت میں اسے دوبارہ بھیجنے کیلئے صارف کو خود ہی سینڈ کا بٹن دبانا ہوتا تھا۔

پیرس میں تجرباتی طور پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس متعارف کرادی گئی

آئی فون صارفین کیلئے دوسری بڑی تبدیلی ایک ہی وقت میں تصاویر بھیجنے کی تعداد سے متعلق ہے اور اب صارفین ایک وقت میں 30 تصاویر بھیج سکتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...