تھانہ آئی نائن اسلام آبا دکی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،اہلکار زخمی،ملزم گرفتار

تھانہ آئی نائن اسلام آبا دکی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر ...
تھانہ آئی نائن اسلام آبا دکی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،اہلکار زخمی،ملزم گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد کے علاقے تھانہ آئی نائن کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جسے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

بھارتی شہر جے پور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی پر مظاہرین کا حملہ،تھپڑمارے اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس معمول کے مطابق سنیپ چیکنگ کررہی تھی،اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نمودار ہوئے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا مگر مسلح ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند گولیوں کی بارش کردی ۔گولیوں کی زد میں آکر سپاہی عبدالحمید شدید زخمی ہوگیا۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو گھیرے میں لے کر گرفتار کرلیا جبکہ زخمی اہلکار تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاںاس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ تاہم پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کرنیوالے ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اپنا نام اشرف بتا یا ہے،جبکہ زیر حراست افراد سے اسلحہ بر آمد کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...