پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،نصرت سحر عباسی نے اسمبلی اجلاس میں ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی

پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،نصرت سحر عباسی نے ...
پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،نصرت سحر عباسی نے اسمبلی اجلاس میں ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی۔

جیو نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سیدہ شہلا رضا کی زیر صدارت جاری ہے،اجلاس میں پنجاب سے پانی کے معاملے پر بحث جاری ہے،مسلم لیگ فنکشنل کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بحث چھیڑی توشہلا رضا نے ان کو چیمبر آنے کی دعوت دے دی،شہلا رضا نے رکن اسمبلی کو خاموش رہنے کا کہا تو انہوں اجلاس ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی ،بعد میں معذرت کرلی، نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 1991 کے معاہدے پربات ہو رہی ہے،ایساکوئی اورمعاہدہ کیوں ہوا، اگر پانی ملاتوسندھ مزیدطاقتورہوجائےگا،پنجاب اس سے ڈرتا ہے، پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔

تحریک انصاف کی انوکھی اور دلچسپ حکمت عملی ، دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بنوانے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ صاحب آپ وفاق میں جاکر اپنا کردار اداکریں، پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کے خلاف معاہدے کو پھاڑدیاتھا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں