سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ، فی تولہ 50 ہزار 100 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ، فی تولہ 50 ہزار 100 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ، فی تولہ 50 ہزار 100 روپے کا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 49 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی ، حیدر آباد، لاہور ، ملتان ، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں سونے کی قیمت میں ڈھائی سو روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اس کی قیمت 50 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 214 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 42 ہزار 728 روپے سے بڑھ کر 42 ہزار 942 روپے ہوگئی ۔ علاوہ ازیں پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں چاندی کی 10 گرام قیمت میں بھی 17 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 634 روپے 28 پیسے سے بڑھ کر 651 روپے 42 پیسے ہوگئی ہے۔

مزید : بزنس