’اگر آپ کے موبائل میں یہ چیز موجود ہے تو کوئی بھی اس کے ذریعے خفیہ طریقے سے آپ کی تصاویر بناسکتا ہے۔۔۔‘ ماہرین نے سب سے تشویشناک انکشاف کردیا

’اگر آپ کے موبائل میں یہ چیز موجود ہے تو کوئی بھی اس کے ذریعے خفیہ طریقے سے آپ ...
’اگر آپ کے موبائل میں یہ چیز موجود ہے تو کوئی بھی اس کے ذریعے خفیہ طریقے سے آپ کی تصاویر بناسکتا ہے۔۔۔‘ ماہرین نے سب سے تشویشناک انکشاف کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹ فلکس (Netflix)دنیا کی معروف ترین انٹرٹینمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کی ایپلی کیشن لاکھوں لوگوں نے اپنے موبائل فونز میں انسٹال کر رکھی ہے اور اس سے استفادہ کرتے ہیں لیکن اب اس ایپلی کیشن کے متعلق سائبرسکیورٹی ماہرین نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ اسے استعمال کرنے والے خوفزدہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ ایپلی کیشنز سٹورز پر نیٹ فلیکس کے آفیشل ورژن کے ساتھ ساتھ کچھ جعلی ورژنز بھی موجود ہیں جو دراصل ہیکرز کی کارستانی ہے۔ ہیکرز اس ایپلی کیشن کی شہرت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے لوگوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ اس جعلی ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف صارفین کی قابل اعتراض تصاویر بناتے ہیں بلکہ ان کی گفتگو بھی ریکارڈ کرلیتے ہیں۔

اگر محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو یہ 5 باتیں کبھی بھی فیس بک پر نہ لکھیں

سائبر سکیورٹی ماہر شیوانگ ڈیسائی کا کہنا تھا کہ ”نیٹ فلکس کی یہ جعلی ایپلی کیشن انسٹال کرنے سے موبائل فون کا کنٹرول ہیکرز کے پاس چلا جاتا ہے اور وہ اس کے کیمرہ، مائیکرو فون، میسیجز و دیگرفیچرز کو اپنی مرضی سے استعمال کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں اور یوں صارف کی پرائیویسی داﺅ پر لگ جاتی ہے۔ ہیکرز موبائل فون کا مائیکروفون آن کرکے صارف کی لائیو گفتگو سن سکتے ہیں۔ مختلف فائلز کاپی کر سکتے ہیں، تصاویر بنا سکتے ہیں، ٹیکسٹ میسیجز اور رابطہ نمبروں کی فہرست تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔“ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔ اگر آپ نیٹ فلکس کی ایپلی کیشن اپنے موبائل فون میں انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو پہلے دو بار تسلی کر لیں کہ یہ نیٹ فلکس کی آفیشل ایپلی کیشن ہی ہو، کوئی جعلی نہ ہو۔ یہ ذہن میں رکھیے کہ ان جعلی ایپلی کیشنز کو پہچاننا انتہائی مشکل کام ہے کیونکہ ہیکرز نے یہ انتہائی مہارت کے ساتھ بنائی ہیں جو بالکل اصلی دکھائی دیتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

مزید : ڈیلی بائیٹس