سندھ کا نیا گورنر کون! وفاقی حکومت نے امیدواروں سے ملاقاتیں شروع کردیں

سندھ کا نیا گورنر کون! وفاقی حکومت نے امیدواروں سے ملاقاتیں شروع کردیں

اسلا آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی گورنر سندھ کی کرسی کیلئے وفاقی حکومت نے امیدواروں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان عشرت حسین کا بطور گورنر سندھ نام سامنے آیا تھا تاہم اب اس کرسی کیلئے مزید چار امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کے امیدواروں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ زبیر عمر، مفتاح اسماعیل، عشرت حسین اور خواجہ قطب میں سے کوئی بھی گورنر سندھ ہوسکتا ہے تاہم اب ممتاز سماجی و مذہبی رہنما اسد تھانوی بھی امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ گورنر سندھ کی کرسی کیلئے صدر ممنون حسین سے مولانا اسد تھانوی کی ایوان صدر اسلام آباد میں بھی ملاقات ہوئی ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...