امریکی صدر ٹرمپ کا فون وائٹ ہاوس کے لیے خطرہ بن گیا,سیکیورٹی ماہرین کا فون تبدیل کرنے کا مشورہ
واشنگٹن ( صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرانے اینڈرائیڈ موبائل سے وائٹ ہاوس کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ سیکورٹی ماہرین نے امریکی صدر کو سیکورٹی معیارات کے مطابق موبائل فون تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔نیا امریکی صدر وائٹ ہاوس کی سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا ہے اور وائٹ ہاوس میں داخل ہونے اور دنیا کی سپرپاور کا تمام بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کے باوجود بھی ٹرمپ کی ٹوئٹر استعمال کرنے کی عادت تبدیل نہ ہوئی۔ وہ بدستور اپنا پرانا اینڈرائیڈ موبائل اور ٹوئٹراکانٹ مسلسل استعمال کررہے ہیں جس پرسیکیورٹی ماہرین کوتشویش لاحق ہے۔ایک طرف سیکیورٹی ذمہ داران صدر ٹرمپ کے پرانے موبائل کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہیں تو دوسری طرف ہیکرز کی مداخلت کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے جو ٹرمپ کے موبائل ڈیٹا اور حساس معلومات تک رسائی کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔سیکیورٹی ماہرین کانئے صدر کوموبائل بدلنے کامشورہ دیا تو ٹرمپ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہرین کے مشورے ہوا میں اڑادیئے ہیں