پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کوپارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کوپارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کوپارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا

  

اسلام آباد ( صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو الیکشن کمیشن میں سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ شہریار آفریدی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے جب پارلیمنٹ ہاس کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچے تو قومی اسمبلی کے سیکیورٹی پر مامور عملے نے شہریار آفریدی کو پارلیمنٹ ہاس میں داخل ہونے سے روک دیا اور کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن میں سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جس پر رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی واپس چلے گئے،علاو ہ ازیں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی رکنیت معطلی کی تصدیق کر دی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہر یار آفریدی اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے واحد رکن قومی اسمبلی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ 15 اکتوبر 2016 کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ان کی رکنیت معطل کی گئی۔ شہر یار آفریدی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے واحد رکن قومی اسمبلی ہیں۔ شہر یار آفریدی کی معطلی کا نوٹیفکیشن سپیکر کو بھجوا دیا تھا۔ ای سی پی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہر یار آفریدی قانون کے تحت قومی اسمبلی کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے، اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے پر ہی ان کی رکنیت بحال ہو گی

مزید : اسلام آباد