ایئر پورٹ روڈ بہاولپورسے مشکوک شخص گرفتار،بھاری مقدار میں گولیاں،پستول بر آمد

ایئر پورٹ روڈ بہاولپورسے مشکوک شخص گرفتار،بھاری مقدار میں گولیاں،پستول بر ...

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولپور میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولیاں اور پستول برآمد ہواہے ۔

انضمام کا بہت نام ہے،ان پٹ نہیں دے سکتے تو کیا فائدہ؟سکندربخت

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ کے قریب پولیس گشت پر مامورتھی کہ اسی دوران انہوں نے ایک شخص کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر اس کی تلاشی لی تو اس سے 106 گولیاں اور پستول بھی برآمد ہوا۔پولیس نے برآمد ہونیوالے اسلحے کو اپنی تحویل میں لے کر زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔تاہم پولیس حکام کاکہناہے کہ جب تک ملزم سے مکمل تفتیش نہیں کر لی جاتی کچھ بھی کہناقبل از وقت ہوگا کہ گرفتار شخص کون ہے ؟اور کس ارادے سے بھاری اسلحہ کیساتھ ایئر پورٹ کے قریب گھوم رہا تھا؟

مزید : بہاول پور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...