بنگلہ دیشی شہری نے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔۔۔ کتنی شادیاں کیں؟ ایک نہیں، 10 نہیں، 20 بھی نہیں۔۔۔ تعداد اتنی زیادہ کہ جان کر ہر مرد و عورت کے پیروں تلے واقعی زمین نکل جائے

بنگلہ دیشی شہری نے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔۔۔ کتنی شادیاں کیں؟ ایک نہیں، 10 نہیں، 20 ...
بنگلہ دیشی شہری نے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔۔۔ کتنی شادیاں کیں؟ ایک نہیں، 10 نہیں، 20 بھی نہیں۔۔۔ تعداد اتنی زیادہ کہ جان کر ہر مرد و عورت کے پیروں تلے واقعی زمین نکل جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) آج کے دور میں لوگ ایک شادی کرنے سے پہلے بھی ہزار بار سوچتے ہیں لیکن بنگلہ دیش میں ایک شخص نے بغیر سوچے سمجھے اتنی شادیاں کرڈالیں کہ سوچ کر ہی انسان گھبرا جائے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 45سالہ یاسین بیوپاری کے شیطانی کھیل کا بھانڈہ اس وقت پھوٹا جب اس کی اہلیہ شیولی اختر تانیہ اس کے خلاف ایک شکایت لے کر پولیس کے پاس گئی۔ شیولی کا کہناتھا کہ اس کا شوہر جہیز نہ لانے پر اس کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا اور مارپیٹ سے بھی باز نہیں آتا تھا۔
پولیس نے یاسین کی تلاش شروع کی تو وہ ایک خاتون کے گھر سے پکڑا گیا۔ دوران تفتیش پتہ چلا کہ یہ خاتون بھی اس کی بیوی تھی، مگر شیولی کو اس کا علم نہ تھا۔ حقیقت تو یہ تھی کہ اس بیچاری کو یہ علم بھی نہ تھا کہ اس کے خاوند کی نئی دریافت ہونے والی یہ واحد بیوی نہ تھی بلکہ 26 بیویاں اور بھی تھیں۔ یہ حیرتناک انکشاف تفتیش کے دوران سامنے آیا تو پولیس والے بھی یاسین بیوپاری کا منہ تکتے رہ گئے۔

وہ آدمی جس نے لڑکی کا ریپ کیا لیکن پولیس کو کبھی شناخت معلوم نہ ہوسکی، 20 سال بعد ایک ایسی غلطی کر بیٹھا کہ پولیس نے فوراً پہچان لیا، ایسا کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی قسمت کے کھیل پر دنگ رہ جائیں گے
پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کرنے والی خاتون یاسین کی 25 ویں بیوی ہے۔ جس خاتون کے گھر سے وہ گرفتار ہوا وہ اس کی 27 ویں بیوی ہے جبکہ دیگر 26 بیویاں بھی بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں مقیم ہیں، جن میں سے 17کی مکمل تفصیلات حاصل ہوچکی ہیں اور باقیوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔
بیوپاری کی دوسری بیوی سے پیدا ہونے والی دو بیٹیوں، تیسری کے ایک بیٹے، ساتویں کے ایک بیٹے اور 24 ویں کی ایک بیٹی کا بھی پتہ چلایا گیا ہے، جبکہ دیگر بیویوں سے پیدا ہونے والے بچوں کی معلومات ابھی جمع کی جارہی ہیں۔ دریں اثناءملزم پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -