اس چوہے کو اس طرح باندھ کر کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟ جواب جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

اس چوہے کو اس طرح باندھ کر کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟ جواب جان کر آپ کی بھی ...
اس چوہے کو اس طرح باندھ کر کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟ جواب جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چوہا ایک شریر جانور ہے جو ہمارے گھروں میں دراندازی سے کسی صورت باز نہیں آتا، لیکن چین میں ایک دکان سے چاول چرانے والے چوہے کے ساتھ دکاندار نے ایسا سلوک کیا ہے کہ دنیا بھر کے چوہے اس کا انجام دیکھ کر عبرت پکڑیں گے۔

مکہ مکرمہ میں بیکری مالک نے گاہکوں کی ایمانداری جانچنے کیلئے کیشئر کو نکال کر سیلف سروس شروع کردی

ویب سائٹ سٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر چاول چور چوہے کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ تصویر میں ایک مظلوم شکل والا چوہا نظر آ رہا ہے جسے چاروں پنجوں کے ساتھ دھاگہ باندھ کر ایک ڈبے کے سامنے لٹکایا گیا ہے۔ اس کے گلے میں ایک پرچی لٹک رہی ہے، جس پر لکھا ہے ”میں چاول چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہوں۔ میری توبہ میں آئندہ ایسا کام نہیں کروں گا۔“

چینی میڈیا کے مطابق چوہے کی سرعام تذلیل کا واقعہ گوانگ ڈونگ صوبے کے شہرہائے یوان میں پیش آیا ہے۔ غالباً یہ تصویر دکان میں خریداری کے لئے جانے والے کسی کسٹمر نے بنائی اور بیچارے چوہے کی حالت زور دنیا کو دکھانے کیلئے اسے انٹرنیٹ پر پوسٹ کردیا۔

مزیدپڑھیں:TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...