پاکستانی خواجہ سراءنے نئی تاریخ رقم کردی، ایسا کام کرڈالا جس کی معروف ترین ماڈلز کو بھی شدید خواہش ہوتی ہے لیکن کامیابی ہر کسی کو نہیں ملتی

پاکستانی خواجہ سراءنے نئی تاریخ رقم کردی، ایسا کام کرڈالا جس کی معروف ترین ...
پاکستانی خواجہ سراءنے نئی تاریخ رقم کردی، ایسا کام کرڈالا جس کی معروف ترین ماڈلز کو بھی شدید خواہش ہوتی ہے لیکن کامیابی ہر کسی کو نہیں ملتی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں خواجہ سراﺅں کی زندگی دکھوں سے عبارت ہے۔ معاشرہ انہیں تضحیک، تذلیل اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیتا، لیکن میوزک بینڈ ’سوچ‘ نے ایک خواجہ سراءکو اپنی میوزک ویڈیو میں ماڈلنگ کا موقع دے کر نئی مثال قائم کردی ہے۔

ویب سائٹ مینگوباز کی رپورٹ کے مطابق مقبول بینڈ ’سوچ‘ اس سے پہلے بھی کئی شاندار میوزک ویڈیوز پیش کرچکا ہے لیکن اس کی تازہ ترین پیشکش ’ڈھولا‘ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں اک خواجہ سراءنے ماڈلنگ کی ہے۔ اس ماڈل کا نام ریما علی ہے اور وہ پاکستان میں کسی بھی میوزک ویڈیو کیلئے ماڈلنگ کرنے والی پہلی خواجہ سراءہیں۔

’دن میں مَیں پولیس کی نوکری کرتی ہوں جبکہ رات ہوتے ہی میں۔۔۔‘ خاتون پولیس اہلکار نے ایسا راز بے نقاب کردیا کہ جان کر پولیس والوں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

میوزک ویڈیو”ڈھول“ خواجہ سراﺅں کی محرومیوں اور مجبوریوں کی جانب توجہ دلانے کی ایک اچھی کوشش قرار دی جارہی ہے۔ اس کا مرکزی خیال خواجہ سراﺅں کی معاشرتی تنہائی ہے جو انہیں اس محبت اور تحفظ سے محروم کردیتی ہے جو ہر انسان کا بنیادی حق اور ضرورت ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح معاشرہ اس طبقے کیلئے عزت سے جینے کی تمام راہیں محدود کرکے انہیں عزت بیچنے پر مجبور کردیتا ہے۔ یہ ہر بہروپ بھرتے ہیں، کبھی لال گلابوں کی مانند دمکتے نظر آتے ہیں تو کبھی ست رنگی تتلیاں بن کر رقص کرتے ہیں، لیکن اس شوخی و رنگینی کے پیچھے ایک گہرا دکھ چھپا ہوتا ہے، تنہائی کا دکھ، محبت سے محرومی کا دکھ۔ بس یہی دکھ ان کی زندگی کا واحد سرمایہ بن کر رہ جاتاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...