عنقریب قطری واشنگ پاوڈر آرہا ہے،شہزادے نواز شریف کیلئے 1122ہیں :شیخ رشید

عنقریب قطری واشنگ پاوڈر آرہا ہے،شہزادے نواز شریف کیلئے 1122ہیں :شیخ رشید
عنقریب قطری واشنگ پاوڈر آرہا ہے،شہزادے نواز شریف کیلئے 1122ہیں :شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جہاں پے در پے قطری خط آرہے ہیں وہیں عنقریب قطری واشنگ پاوڈ ر بھی آرہا ہے ۔قطری شہزادے نواز شریف کیلئے ایمرجنسی سروس 1122کی مانند ہیں جب ضرورت پڑتی ہے خط آنے لگ جاتے ہیں۔

ایئر پورٹ روڈ بہاولپورسے مشکوک شخص گرفتار،بھاری مقدار میں گولیاں،پستول بر آمد

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹونائٹ ود معید پیرزادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہناتھا کہ جس طرح سے ملک میں شریف خاندان کی بد نامی اور وال چاکنگ کی جارہی ہے ،نواز شریف کو چاہیے تھا کہ وہ خود بخود مستعفی ہوجاتے لیکن وہ تاحال اسی بات پر بضد ہیں کہ جائیداد قطری کی ہے،انہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے انہوں نے اپنے اقتدار کو بچایا عزت کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لال حویلی سے بے دخل کرنے کی ہر ممکن کوشش می جارہی ہے مگر میری لاش ہی لا ل حویلی سے باہر آئے گی زندہ نہیں نکلوں گا۔حویلی میر ی اپنی ذاتی جائیداد ہے اور اس میں 9لوگوں کا حصہ بھی ہے۔باری تو حکمرانوں کی آئے گی باہر بھاگنے کی جس کی انہوں نے تیاری بھی کر رکھی ہے ، لوگوں نے باہر ملکوں میں سارے کپڑے پہلے ہی پہنچائے ہوئے ہیں فٹنگ کروا کراس لئے کہ جب ہم بھاگیں تو وہاں ہماری چیزیں موجود ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے عمران کی اللہ کی مدد کافی ہے۔2013میں ایم کیو ایم نے کہاہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ آگے آجائیں میں نے عمران سے بات کی مگر وہ نہیں مانے ۔میں عمران کی وجہ سے اپنی پارٹی کو سامنے نہیں لا رہا کہ وہ آگے آجائیں کیونکہ اچھے سیاستدان ہی۔عمران مجھے کافی سپورٹ کرتے رہے لیکن ان کی پارٹی میں کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ وہ میرے ساتھ رہیں۔اور وہ پیچھے ہٹ گئے ان کی مجبوری تھی انہوں نے اپنی پارٹی کو بھی دیکھنا تھا۔

,

مزید : اسلام آباد