سندھ ہائیکورٹ نے بول پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانی والی پابندی کو اگلی سماعت تک معطل کر دیا

سندھ ہائیکورٹ نے بول پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانی والی پابندی کو اگلی سماعت ...
سندھ ہائیکورٹ نے بول پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانی والی پابندی کو اگلی سماعت تک معطل کر دیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی بول پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کو اگلی سماعت تک معطل کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام پر نفرت انگیز بیان پر پابندی لگائی تھی تاہم پیمرا کے حکم کے باوجود پروگرام نشر کیے جانے پر پیمراکے حکم کے مطابق کیبل آپریٹرز نے بول چینل کی نشریات کو بند کر دیا تھا تاہم بول چینل کی جانب سے پیمرا کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ مین چیلنج کیا گیا ۔جس پر عدالت نے پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کو کیس کی اگلی سماعت تک معطل کر دیاہے۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد بول کی نشریات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں ۔دوسری جانب سماجی کارکن اور ایڈوکیٹ جبران ناصر نے اپنے فیس بک اس کے حوالے سے پیغام بھی جاری کیاہے ۔واضح رہے کہ سماجی کارکن جبران ناصر عامر لیاقت کیخلاف راولپنڈی میں مقدمہ بھی درج کروا چکے ہیں ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...