ڈان لیکس کی تحقیقات مکمل ، جرم ثابت ہو چکا، اب لجاجت کے ساتھ معافی مانگی جا رہی ہے: ہارون الرشید کا دعویٰ

ڈان لیکس کی تحقیقات مکمل ، جرم ثابت ہو چکا، اب لجاجت کے ساتھ معافی مانگی جا ...
ڈان لیکس کی تحقیقات مکمل ، جرم ثابت ہو چکا، اب لجاجت کے ساتھ معافی مانگی جا رہی ہے: ہارون الرشید کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالم نویس و سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہوچکیں اور جرم ثابت ہو چکا ہے جبکہ اس معاملے پر لجاجت کے ساتھ معافی بھی مانگی جا رہی ہے۔

نیوز لیکس پر فوج اور حکومت میں معاملات طے، اندر خانے معذرت کرلی گئی: جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مجھے خصوصی طور پر بلا کر سرکاری ذمہ داران نے بتایا ہے کہ نیوز لیکس کے معاملے کی تحقیقات مکمل اور جرم ثابت ہو چکا ہے لیکن مجھے نام بتانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اب لجاجت کے ساتھ معافی مانگی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ خدا کیلئے معاف کر دیں جبکہ جوڑ توڑ بھی کیا جا رہا ہے ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ضرور سزا دینی چاہیے ہو سکتا ہے کہ فوج اس معاملے میں معاف بھی کر دے اور معاف کر دینا ہی اچھا ہے۔

انہوں نے کہا میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوںکہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں جس کے بارے میں مجھے خود تحقیقات کرنے والوں نے بتایا ہے۔

مزید : لاہور