ملکی تاریخ میں پہلی بار سندھ اسمبلی کا اجلاس اقلیتی رکن کی صدارت میں ہوا

ملکی تاریخ میں پہلی بار سندھ اسمبلی کا اجلاس اقلیتی رکن کی صدارت میں ہوا

کراچی( صبا ح نیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک اقلیتی رکن کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، اس سے پہلے اقلیتی رکن کی جانب سے سندھ اسمبلی کی صدارت قیام پاکستان سے قبل کی گئی تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع تھرپارکر سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی مہیش کمار ملانی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے سپیکر سندھ اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی غیرموجودگی میں حکمران جماعت کے دوسرے ارکان بھی اجلاس کی صدارت کرتے رہے ہیں، مگر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے رکن کو پہلی بار صدارت کرنے کا موقع ملا۔سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے اقلیتی ارکان موجود ہیں،تاہم پیپلزپارٹی کے ارکان کی اکثریت ہے، جو اقلیتی نشستوں سمیت عام انتخابات میں منتخب ہوکر اسمبلی پہنچے ہیں، صوبائی حکمران جماعت اقلیتی ارکان کو وزارتوں کے قلمدان بھی دیتی رہی ہے۔خیال رہے کہ قیام پاکستان سے قبل سندھ کی قانون سازاسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ایک اقلیتی خاتون تھی۔جیٹھی سپاہ ملانی 1942 سے 1943 تک سندھ کی قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی خدمات سرانجام دیتی رہیں، بعد ازاں وہ دیگر ہندوں کی طرح ہندوستان منتقل ہوگئیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...