ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ، افتتاح کیلئے وقت نہیں ، وزیر اعلی سندھ

ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ، افتتاح کیلئے وقت نہیں ، وزیر اعلی سندھ
ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ، افتتاح کیلئے وقت نہیں ، وزیر اعلی سندھ

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے دو ارب اسی کروڑ کی لاگت سے دریائے سندھ پر تعمیر شدہ چار لائنوں پر مشتمل ٹھٹھ سجاول برج کا افتتاح کر دیا ، پل کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔

نجی خبر رساں ادارے صباح نیوز کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ، افتتاح کیلئے وقت نہیں ، اس پل کا افتتاح چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو کرنا تھا تاہم مصروفیات کے باعث نہ آسکے اور چیرمین نے مجھے ہدایت کی کہ عوام کی سہولیات کیلئے فوری طور پر جاکر برج کا افتتاح کریں چئیر مین کے حکم پر پل کا افتتاح کررہا ہو ں اور وزیراعلی سندھ نے اعتراف کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ کچھ لوگوں کو برج کے افتتاح سے تکلیف ہورہی ہوگئی جو پل کی بندش کے آڑ میںآنے جانیوالی والی گاڑیوں سے فی گاڑی پانچ سے چھ ہزار روپے وصول کرتے ہیں اب برج کی افتتاح سے یہ دھندا بند ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹھٹھ سجاول پل کو 21 ماہ کے مختصر عرصے اور کم لاگت میں تعمیر کرایا گیا ہے اور پیپلز پارٹی کی واحد صوبائی حکومت یہ جو دریاوں پر پل تعمیر کرارہی ہیں، اس سے قبل دریاوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے پل تعمیر کئے جاتے تھے اورٹھٹھ ٹنڈو محمد خان کو ملانے کیلئے دریائے سندھ پر ایک دوسرے پل ملاکاتیار برج بھی سندھ حکومت نے تعمیر کرا یا ہے جو کہ سب سے بڑی برج ہے جس کا کام بھی آخری مرحلہ میں ہے جس کو بھی جلد آمدرفت کیلے کھول دیا جائیگا اور اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جاری ہے جس کے افتتاح کیلئے میرے پاس وقت ہی نھیں اور عوام کی خدمت کیلئے رات دن کوشاں ہوں، ان منصوبوں سے آمد رفت سمیت عوام کو دیگر سہولیات میسر ہوگی اور سندھ میں واضح تبدیلی نظر آگئی اور آئندہ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں عوام سے کارکردگی اور خدمت کے بنیاد پر ووٹ لیں گے اور کامیاب حاصل کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹھٹھ سجاول کے پل سے تھرپاکر میں جاری منصوبے کو مشنیری سمیت عوام کو اب بڑا فائدہ حاصل ہوگا، ٹھٹھ سجاول کیلئے منصوبوں کیلئے منتخب نمائندہ سے میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا جائیگا، اور تھر میں مٹھے پانی کیلئے آر او پلانٹ اور ایرپورٹ کا منصوبہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذوالفقار آباد برج گھوٹکی کندھکوٹ برج ،سانگھڑروڈ کی تعمیراتی کام کے منصوبوں پر کام جاری ہے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی،صوبائی وزیر فشریز لائیواسٹاک محمد علی ملکانی بھی موجود تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی ٹھٹھ سجاول کے کارکنوں و رہنماوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا اور ایم پی اے سید رخسانہ شاہ بخاری ،صوبائی وزیر ریحانہ لغاری ،سابق صوبائی وزیر صادق علی میمن،سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو ،سید محمود عالم شاہ ، ضلع وائس چیرمین ممتاز جلبانی ،امتیاز قریشی ،پیر رحمانی جیلانی ،ممتاز میمن اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ کو اجرکوں اور ٹوپی کا تحفہ پیش کئے گئے

مزید : کراچی