شالیمار لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نوجوان جا ں بحق

شالیمار لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نوجوان جا ں بحق
شالیمار لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نوجوان جا ں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے شالیمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

ہماری عدلیہ مکمل آزاد،سپریم کورٹ میں نایاب جج ہیں جن پر فخر کیا جاسکتاہے:چیف جسٹس پاکستان

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور کے علاقے شالیمار میں نامعلوم افراد نے نوجوان پر سربازار گولیوں کی بارش کردی اور فرار ہوگئے ۔گولیوں کی زد میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد جاں بحق شخص کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا جس سے مقتول کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ بظاہرذاتی رنجش کاشاخسانہ لگتاہے،لیکن تحقیقات کے مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔تاہم نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ،ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

مزید : لاہور