فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم ، خیبر پختونخوا اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی

فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم ، خیبر پختونخوا اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی
فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم ، خیبر پختونخوا اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں دھینگا مشتی کے بعد ن لیگ اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی آمنے سامنے آگئی۔ لیگی رکن اورنگزیب نلوٹھا اور حکومتی ترجمان مشتاق غنی کے درمیان ہونے والی گرما گرمی کے باعث اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا تو مسلم لیگ ن کے اپوزیشن لیڈر اورنگزیب نلوٹھا نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک فنڈز غیرمنصفانہ طریقے سے تقسیم کر رہے ہیں اور ہمیں مکمل طور پر نظرانداز کر رہے ہیں جو کہ زیادتی ہے۔

حکومتی ترجمان مشتاق غنی نے جواب دیا کہ حکومت اپوزیشن کو فنڈز دے گی جس پر دونوں ایم پی ایز کے درمیان گرما گرمی ہو گئی اور دونوں سپیکر کے ڈائس کے سامنے آ گئے۔ اس دوران ان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...