4افراد نے مجھ پر حملہ کیا ، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی نہ کرنے پر تحریک انصاف اپنے اراکین کو ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی دیتی ہے: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں 4افراد نے مجھ پر حملہ کیا ،یہ واقعہ ایک سوچ کا نتیجہ ہے اور ان کا مقصد پارلیمنٹ کو چلنے نہ دینا ہے ، پی ٹی آئی کے ارکان نے بتایا کہ انہیں بدتمیزی کرنے پر ان کی قیادت کی طرف سے مجبور کیا جاتا ہے ،جو ہنگامہ آرائی نہیں کرتا اسے ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی دی جاتی ہے ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی ارکان کونعرے لگانے پر اکسایا جس کے بعد 4افراد نے مجھ پر حملہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا واقعہ ایک سوچ کا نتیجہ تھا اور ان کا مقصد پارلیمنٹ کو چلنے نہ دینا ہے ،یہ واقعہ افسوسناک ہے اور اس کے محرکات دیکھنے کی ضرورت ہے ۔وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بتایا کہ انہیں بدتمیزی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو ہنگامہ آرائی نہیں کرتا اسے ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی دی جاتی ہے ۔