اگر آپ کے بال اس طرح ٹوٹ جاتے ہیں تو اس کی وجہ انتہائی خطرناک ہے جانئے اور ابھی اس آسان نسخے سے علاج بھی کریں

اگر آپ کے بال اس طرح ٹوٹ جاتے ہیں تو اس کی وجہ انتہائی خطرناک ہے جانئے اور ...
اگر آپ کے بال اس طرح ٹوٹ جاتے ہیں تو اس کی وجہ انتہائی خطرناک ہے جانئے اور ابھی اس آسان نسخے سے علاج بھی کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) کیا آپ کو سونے میں مشکل پیش آتی ہے یاناخن ٹوٹ جاتے ہیں اور بال گررہے ہیں؟اگر ان سوالوں کا جواب ’ہاں‘میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں موجود ایڈرائنل گلینڈز صحیح طریقے سے کام نہیں کررہے۔ ان گلینڈز کو اینڈوکرائن گلینڈز بھی کہاجاتا ہے اور یہ ہمارے دونوں گردوں کے اوپرواقع ہوتے ہیں اور انسانی جسم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے جسم میں ایڈرینالائن اور سٹیورائنڈز گلینڈزجیسے ہارمونز پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی وجہ سے ہمارا میٹابلوزم ٹھیک رہتا ہے، بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے اور ہم ذہنی تناؤ سے محفوظ رہتے ہیں۔ ان میں عدم استحکام آجائے تو ہماری صحت بْری طرح متاثر ہوتی ہے۔پریشان مت ہوں اور ذیل میں بتائے ہوئے طریقے سے اپنے آپ کو نارمل کرلیں۔گھر میں بنایا گیا یہ نسخہ بنانے اور استعمال کرنے میں انتہائی آسان اور سادہ ہے۔

مزیدپڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

اجزاء

پارسلے کے خشک پتے

برازیلین بادام

خالص شہد

کشمش

ثابت ادرک

بنانے کا طریقہ

برازیلین نٹس اور پارسلے کے پتوں کو بلینڈر میں ڈال کر باریک کریں اور اس کے بعد اس میں کشمش، ادرک اور شہد شامل کریں اور اچھی طرح پیس لیں۔ہر صبح ناشتے سے قبل اس مرکب کے دو بڑے چمچ کھائیں۔

استعمال کا طریقہ

دو سے تین ہفتے تک روزانہ ناشتے سے قبل اس مرکب کے دوکھانے کے چمچ کھائیں۔آپ دیکھیں گے کہ اس کی وجہ سے آپ کی نیند بہتر ہوئی ہے اور ساتھ ہی بال اور ناخن لمبے ہونے کے ساتھ خوبصورت ہورہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...