میکڈونلڈز کے باہر یہ mکا نشان تو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا لیکن یہ دراصل کیا ہے؟ بی بی سی نے انتہائی شرمناک مطلب بے نقاب کردیا جو کوئی آدمی سوچ بھی نہ سکتا تھا

میکڈونلڈز کے باہر یہ mکا نشان تو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا لیکن یہ دراصل کیا ہے؟ ...
میکڈونلڈز کے باہر یہ mکا نشان تو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا لیکن یہ دراصل کیا ہے؟ بی بی سی نے انتہائی شرمناک مطلب بے نقاب کردیا جو کوئی آدمی سوچ بھی نہ سکتا تھا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی فوڈ چین میکڈونلڈز کا بڑا سا ’M‘ ساری دنیا میں اس کی پہچان ہے۔ ہر کمپنی اپنا علامتی نشان کچھ سوچ سمجھ کر بناتی ہے اور یقینا میکڈونلڈز کے ’M‘ کا بھی کوئی مطلب ہوگا۔ شاید آپ کہیں گے یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے، کیونکہ یقینا یہ انگریزی لفظ McDonalds کا پہلا حرف ہے۔ یہ بات بھی درست ہے، لیکن اصل بات جان کر آپ واقعی دنگ رہ جائیں گے۔

اخبار دی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق میکڈونلڈز کا سنہری ’M‘ صرف انگریزی کا ایک حرف ہی نہیں بلکہ دراصل یہ ’ممتا کی علامت اور نسوانی چھاتیوں کی شبیہہ ہے۔‘ جب اس کمپنی کی بنیاد رکھی گئی تو غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس کا نشان ایسا ہوگا جسے دیکھتے ہی لوگ لاشعوری طور پر ممتا کی کشش محسوس کریں، اور بالآخر اس نشان پر اتفاق ہوا۔

آپ جو تربوز کھاتے ہیں ، وہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ تربوز کے بارے میں وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائی ہوگی

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 1960ءمیں کمپنی نے اس نشان کو تبدیل کرنے پر غور شروع کیا لیکن ماہر نفسیات لوئی چیکن نے مشورہ دیا کہ یہی موزوں ترین نشان ہے کیونکہ اسے دیکھ کر کسٹمرز لاشعوری طور پر میکڈونلڈز کو صحت، تحفظ اور اطمینان کا باعث گردانتے ہیں۔

اس احساس کو مزید تقویت دینے کیلئے میکڈونلڈز نے بچوں کے لئے رنگین پلے گراﺅنڈ، کھانے کے ساتھ کھلونوں کے تحائف، اور انہیں مزید خوش رکھنے کیلئے ایک کارٹون کردار کا بھی اضافہ کیا۔ اس کارٹون کردار کا نام ’رونلڈ‘ ہے اور یہ ہر میکڈونلڈز کے باہر بینچ پر بیٹھا نظر آتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...