شدیددھند: گڈو تھرمل پاور سٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ کرگئے

شدیددھند: گڈو تھرمل پاور سٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ کرگئے
شدیددھند: گڈو تھرمل پاور سٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور(ویب ڈیسک) شدیددھند کےباعث گڈو تھرمل پاور سٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ ہو گئے۔گڈو تھرمل پاور سٹیشن ٹرپ کرنے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق یونٹ 5 سے 15 تک کے یونٹوں سے بجلی کی پیداوار معطل ہوگئی ہے جس سے جعفر آباد، نصیرآباد، صحبت پور، بولان، راجن پور اور رحیم یار خان کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سٹیشن ٹرپ پونے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں کشمور، کندکوٹ، تنگوانی، جیکب آباد، شکارپور اور لاڑکانہ شامل ہیں۔