عمران خان نجومیوں کے قدموں میں وزارت عظمی تلاش کر رہے ہیں: امیر مقام

عمران خان نجومیوں کے قدموں میں وزارت عظمی تلاش کر رہے ہیں: امیر مقام
عمران خان نجومیوں کے قدموں میں وزارت عظمی تلاش کر رہے ہیں: امیر مقام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لوئر دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نجومیوں کے قدموں میں وزارت عظمی تلاش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر مقام کا چکدرہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سانحہ قصور میں وزیراعلی پنجاب سے استعفیٰ مانگنے والے عمران خان اور پرویز خٹک مردان اور ڈی آئی خان ہونے والے واقعات پر خاموش ہیں، پنجاب پولیس نے سانحہ قصور کے مجرم کو پکڑ لیا ہے جبکہ کے پی کے پولیس ابھی تک مجرم کا سراخ لگانے میں بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزارت عظمی تلاش کرنے کے لیے نجومیوں اور پیروں کے قدموں میں جا کر بیٹھ رہے ہیں ،میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ جو مرضی کر لیں ان کی باری کبھی نہیں آنی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /دیر